Ajay Twitt of Kajol's Mobile Number
اجے دیوگن نے غلطی سے کاجول کا موبائل نمبر ٹوئٹ کردیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ و اداکارہ کاجول کا واٹس ایپ نمبر غلطی سے ٹوئٹ کردیا۔
بالی ووڈ کے نامور اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ و اداکارہ کاجول کا واٹس ایپ نمبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غلطی سے جاری کردیا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کاجول اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں اس لیے اُن کے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیا جائے
اجے دیوگن کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ سے ایسا تاثر مل رہا ہے کہ جیسےکسی اور کو دیئے جانے والا جواب اُن سے غلطی کے سبب ٹوئٹر پر پوسٹ ہوگیا ہو لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اُن کی یہ ٹوئٹ ابھی بھی واپس نہیں لی گئی جو کہ اب بھی موجود ہے۔

Other Rishty

No comments