کترینہ کیف امور خانہ داری میں بھی ماہر نکلیں

کترینہ کیف امور خانہ داری میں بھی ماہر نکلیں

ممبئی:

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اداکاری کے ساتھ امور خانہ داری میں بھی ماہر نکلیں۔

نامور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ثابت کردیا کہ وہ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ امور خانہ داری اور سلائی کڑھائی میں بھی ماہر ہیں۔
اداکار ورون دھون اور انوشکا شرما نے اپنی آنے والی فلم ’’سوئی دھاگا ‘‘کی انوکھے اور دلچسپ انداز میں تشہیر کرتے ہوئے بالی ووڈ کے تمام اداکاروں کو سوئی میں دھاگا پرونے کا چیلنج دیا ہے جسے کترینہ کیف نے نہ صرف قبول کرتے ہوئے بڑی مہارت سے فوراً سوئی دھاگا ڈال کر دکھایا بلکہ ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے قمیض کی سلائی بھی کر ڈالی.
پنی پسندیدہ اداکارہ کو مہارت کے ساتھ سوئی میں دھاگا ڈالتے ہوئے اور سلائی کرتے دیکھ کر لوگوں نےاا خوشگوار  حیرت کا اظہار کیا اورانہیں ہر کام میں ماہر ملٹی ٹیلنٹڈ اداکارہ قراردے دیا۔


واضح رہے کہ ورون انوشکا کے اس چیلنج کو شاہ رخ خان، اکشے کمار سلمان خان رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سمیت متعدداداکاروں نے قبول کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کی ہیں، دلچسپ بات یہ ہے باقی اداکارتو اس چیلنج کو پورا کرنے میں کامیاب ہوگئے تاہم اکشے کمار کو سوئی میں دھاگا ڈالنے میں نانی یاد آگئی۔












Mazeed Rishton k update k lia nechy ghatni (Bell) pr click kr subscribe krden ta k jaisy he koi new rishtay ki update aye to pehly ap contact kr sken.

Other Rishty








No comments

Powered by Blogger.