اداکارہ تنوشری دتا نے نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا الزام عائد کردیا


ممبئی: 

بالی ووڈ کی اداکارہ تنوشری دتا نے معروف اداکار نانا پاٹیکر پر شوٹنگ کے دوران ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ تنوشری دتا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 2008 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر نے اُنہیں کئی بار جنسی طور پرہراساں کرنے کی کوشش کی۔
تنوشری نے بتایا کہ نانا پاٹیکر نےفلم کی شوٹنگ کے پہلے ہی روز سے نازیبا حرکتیں شروع کردی تھیں جب کہ اُن کی حرکتوں سے متعلق فلمساز اور ہدایت کار کو بھی مطلع کیا کہ میں اُن کی نازیبا حرکات سے بہت تنگ آچکی ہوں اور انہیں دور رہنے کا کہیں کیوں کہ اُن کا فلم کے سیٹ پر کام ہی نہیں ہے  پھر وہ کیوں مجھے زبردستی پکڑ کر ڈانس کروا رہے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اس سے پہلے کہ  فلم ساز اورہدایت کار کچھ کرتے  نانا پاٹیکر نے اُن کے سامنے ایک  ڈیمانڈ رکھ دی کہ مجھے گانے میں اس لڑکی کے ساتھ جذباتی سین کرنا ہے حالانکہ ایسے سین کی گانے میں ضرورت نہیں تھی۔
تنوشری کا کہنا تھا کہ ہر کوئی ہراسانی سے متعلق بات کرنے سے ڈرتا ہے جب کہ سب کو اس بارے میں علم ہونا چاہئے کیوں کہ ایسے لوگ جب کبھی کسی نئی اداکارہ کو دیکھ لیتے ہیں تو پھر اخلاقیات کے دائرے کو بھول جاتے ہیں۔





Mazeed Rishton k update k lia nechy ghatni (Bell) pr click kr subscribe krden ta k jaisy he koi new rishtay ki update aye to pehly ap contact kr sken.

Other Rishty








No comments

Powered by Blogger.